سوشیل میڈیا

معمولی گلدان اربوں روپے میں فروخت

اس کی اصل قیمت 2 ہزار ڈالر (لگ بھگ ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے) تھی اور یہ اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ گلدان 200 سال قدیم ہوا تو یہ واقعی ایک اہم نایاب شے ہوسکتی تھی۔

پیرس: فرانس میں 2 ہزار ڈالر مالیت کا ایک عام سا گلدان نیلامی میں 75 لاکھ ڈالرس میں فروخت ہوگیا۔ بولی لگانے والوں نے گلدان کو اٹھارویں صدی کے نوادرات میں شامل سمجھ لیا تھا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس سے باہر رہنے والی ایک خاتون نے یہ گلدان نیلامی سنٹر کو دیا تھا۔

 خاتون نے اسے خود بھی نہیں دیکھا تھا اور فرانس کے خود مختار علاقپ برٹنی میں قیام پذیر اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے سامان کو نیلامی سنٹر بھجوا دیا تھا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نوادرات جمع کرنے کی شوقین تھیں۔

 ان کے انتقال کے بعد انہوں نے آن لائن نیلامی سنٹر سے رابطہ کیا اور والدہ کے گھر سے تمام نوادرات اٹھوا کر ان کی جانچ پڑتال کر کے انہیں نیلام کرنے کی درخواست کی تھی۔ان نوادارت میں یہ گلدان بھی شامل تھا۔ نیلے نقش و نگار کا حامل یہ گلدان چین سے خریدا گیا تھا۔نیلام گھر کی جانب سے اسے اٹھارویں صدی کا قیمتی تاریخی گلدان سمجھا گیا۔

 بعد ازاں نیلامی میں اس پر لگائی جانے والی بولی بڑھتی گئی اور بالآخر یہ 7.59 ملین ڈالر (ڈیڑھ ارب سے بھی زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگیا۔اس کی اصل قیمت 2  ہزار ڈالر (لگ بھگ ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے) تھی اور یہ اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ گلدان 200 سال قدیم ہوا تو یہ واقعی ایک اہم نایاب شے ہوسکتی تھی۔