تلنگانہ

مودی کے دورہ تلنگانہ کے موقع پر وزیراعلی تلنگانہ کو بخار آجاتا ہے۔بنڈی سنجے

تلنگانہ بی جے پی کے سابق سربراہ و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی کے دورہ تلنگانہ کے موقع پر وزیراعلی تلنگانہ کو بخار آجاتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سابق سربراہ و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی کے دورہ تلنگانہ کے موقع پر وزیراعلی تلنگانہ کو بخار آجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع

ضلع ورنگل میں وزیراعظم کی جانب سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد بی جے پی کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی تلنگانہ کے صدرکی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں قبل ازیں دینے پر بی جے پی کے قومی صدرنڈا سے اظہارتشکر کیااور کہا کہ انہوں نے اپنی معیاد مکمل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی تلنگانہ میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے آئے ہیں اور ان پراجکٹس سے سینکڑوں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پارٹی تلنگانہ میں بی جے پی کے نئے ریاستی صدر کشن ریڈی کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی۔