حیدرآباد

امیت شاہ کا جعلی ویڈیو، ملزم ارون ریڈی پولیس تحویل میں

دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو کیس میں ایک ملزم ارون ریڈی کو3دنوں تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو کیس میں ایک ملزم ارون ریڈی کو3دنوں تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

جمعہ کے روز دہلی پولیس نے ریڈی کو گرفتار کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ارون ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے ایکس اکاونٹ ”اسپرٹ آف کانگریس“ چلاتے ہیں۔

حیدرآباد سٹی سائبر کرائم پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیاتھا جن میں پی ومشی کرشنا، ستیش منے، پیٹم نوین، اسماء تسلیم اور کویہ گپتا شامل ہیں۔ یہ تمام حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کے مطابق امیت شاہ نے 23اپریل کو میدک میں عوامی ریالی کے دوران تقریر کی تھی پی ومشی کرشنا کو اس تقریر کا تحریف شدہ ایک ویڈیو وصول ہوا۔

انہوں نے اس ویڈیو کو جس سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، آئی این سی تلنگانہ (ایکسX) ہینڈل پر اپ لوڈ کردیا تھا اور پھراس ویڈیو کو مختلف واٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا گیا۔