جرائم و حادثاتحیدرآباد
الفا ہوٹل سکندرآباد میں بم کی جھوٹی اطلاع، باورچی گرفتار
پولیس کے بموجب جگت گری گٹہ کا 39 سالہ غوث پاشاہ پیشہ سے باورچی کاکام کرتا ہے اور وہ کوکٹ پلی کی ہیپی ہومس ہوٹل میں کام کرتا ہے۔
حیدرآباد: مارکٹ پولیس نے الفا ہوٹل سکندرآباد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے بموجب جگت گری گٹہ کا 39 سالہ غوث پاشاہ پیشہ سے باورچی کاکام کرتا ہے اور وہ کوکٹ پلی کی ہیپی ہومس ہوٹل میں کام کرتا ہے۔
اس نے 100 پر ڈائل کرکے الفاء ہوٹل سکندرآباد میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس نے چوکسی اختیار کرلی۔
بم اسکواڈ بھی وہاں پہنچ گیا۔ تلاشی کے بعد بم دستیاب نہ ہوسکا۔
مہانکالی پولیس نے فون کال کا سراغ لگاکر غوث پاشاہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔