حیدرآباد
حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی
ای میل کے موصول ہونے کے ساتھ ہی سیکوریٹی کے عہدیدار چوکس ہوگئے جنہوں نے اپرپورٹ کی مکمل تلاشی لی جس پر یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ایرپورٹ کے عہدیداروں نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔
بعض افراد نے آج صبح ایرپورٹ کوای میل روانہ کرتے ہوئے اس میں بم رکھے ہونے کی اطلاع دی۔