امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں طلباء سے جنسی تعلقات پر 6 خاتون اساتذہ گرفتار

واضح رہے کہ امریکہ میں حالیہ دنوں میں خواتین اساتذہ کو طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے شبہ میں کم ازکم 6 اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا: امریکہ میں دو روز کے دوران بچوں سے جنسی تعلق استوار کرنے کے جرم میں 6 خواتین اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقہ ڈین ویل کی 38 سالہ ایلن شیل کو جمعرات کو گیرارڈ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں خاتون ٹیچر پر تھرڈ ڈگری ریپ کا الزام لگایا گیا کہ“دو 16 سالہ لڑکوں کے ساتھ تین مواقع پر جنسی تعلقات”قائم کیے۔

اس سے قبل ایلن شیل نے ووڈلاون ایلیمنٹری اسکول میں استاد کے معاون کے طور پر کام کیا اور اس سے پہلے لنکاسٹر ایلیمنٹری اسکول میں ملازمت کی تھی۔

والدین کی شکایت پر اسکول انتظامیہ نے ایلن کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔دوسری جانب آرکنساس کی معلمہ 32 سالہ ہیدر ہیئر کو فرسٹ ڈگری کے سنگین ریپ چارج کا سامنا ہے جس میں وہ ایک نوعمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات میں رہیں۔

نیویارک پوسٹ کی خبر کے مطابق، اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ایملی ہینکوک کو بھی جمعرات کو مقامی پولیس کو ایک طالب علم کے ساتھ اس کے مبینہ تعلقات کی اطلاع ملنے پر گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں حالیہ دنوں میں خواتین اساتذہ کو طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے شبہ میں کم ازکم 6 اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔