تجارت

ترکیہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

العربیہ کی رپورٹ میں ترکیہ کی دیگر ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملعون مصطفی شابوک نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے خواب میں ”العہد کے تابوت“ کے مقام سے متعلق بتایا گیا ہے۔

انقرہ: ترکیہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے ترک شہری مصطفیٰ شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے  میں ”المھدی المنتظر“’کا دعویٰ کرنے والے مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست

مصطفیٰ شابوک نے 2023 میں ترکیے میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کرلیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنے عقائد و نظریات پیش کرتے ہوئے اس نے مذہبی نشانیاں موصول ہونے کا جھوٹا دعویٰ پیش کیا۔

العربیہ کی رپورٹ میں ترکیہ کی دیگر ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملعون مصطفی شابوک نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے خواب میں ”العہد کے تابوت“ کے مقام سے متعلق بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ شابوک نے اپنے جھوٹے دعوے کے ذریعے اپنے پیروکاروں کی تعداد بڑھائی، انہیں اپنی جائیدادیں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ قرضے لینے کیلئے بھی آمادہ کیا۔2023 سے مصطفیٰ شابوک کو سوشل میڈیا پر تنازع کا سامنا تھا جس کے بعد اسے اب 15پیروکاروں سمیت گزشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا ہے جب کہ شابوک اور اس کے پیروکاروں سے رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔