حیدرآباد

تلنگانہ میں فیملی ڈیجیٹل کارڈ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے کہا ایک فیملی ڈیجیٹل کارڈ آپ کے خاندانوں کے لیے ایک حفاظتی ڈھال ثابت ہوگا۔ تمام فلاح و بہبود کی اسکیمیں اسی ایک کارڈ کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی یہ کارڈ تمام فلاحی اسکیموں جیسے راشن، آروگیہ شری، فیس ری ایمبرسمنٹ وغیرہ کے لیے مفید ہے۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج یہاں خاندانی شناخت اور فیملی ڈیجیٹل کارڈ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ لوگوں کو فلاحی اسکیموں سے استفادہ کرا نے کے لیے فیملی ڈیجیٹل کارڈ متعارف کیا جا رہا ہے۔ ہم آج سے 119 اسمبلی حلقوں میں ایک پائلٹ پرو جیکٹ شروع کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
فیملی ڈیجیٹل کارڈز کا پائلٹ سروے منظم انداز میں کیا جائے: وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر

انہوں نے کہا گزشتہ دس سالوں کے دوران بی آر ایس حکومت نے عوام سے   نعرے لگانے کا کام لیا مگر ان  دس سالوں میں راشن کارڈس جاری کرنے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ چیف منسٹر نے کہا ہماری حکومت نے ہر غریب کو راشن کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اسی لیے ہم دوسری ریاستوں کی پالیسیوں کا مطالعہ کر رہے ہیں اور نئی پالیسی لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ راشن کارڈ اور فیملی ڈیجیٹل کارڈ میں فرق نہیں جانتے۔ چیف منسٹر نے کہا فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کی صورت میں ایک کارڈ میں مختلف محکموں کی تمام معلومات شامل کی جائیں گی۔

 حکومت 30 محکموں کی معلومات دستیاب کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انگلی کی ایک جنبش پر  اس فیملی ڈیجیٹل کارڈ میں موجود تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ چیف منسٹر نے کہا حکومت ایک ریاست ایک کارڈ کی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام اہل لوگوں کو فلاحی اسکیموں سے مستفید کرنا ہے۔

 چیف منسٹر نے کہا ایک فیملی ڈیجیٹل کارڈ آپ کے خاندانوں کے لیے ایک حفاظتی ڈھال ثابت ہوگا۔ تمام فلاح و بہبود کی  اسکیمیں اسی ایک کارڈ کے ذریعہ  فراہم کی جائیں گی یہ کارڈ تمام فلاحی اسکیموں جیسے راشن، آروگیہ شری، فیس ری ایمبرسمنٹ وغیرہ کے لیے مفید ہے۔

چیف منسٹر نے کہا   فیملی ڈیجیٹل کارڈ میں ہر کسی کے ہیلتھ پروفائل کو بھی شامل کیا جائے گا۔ غریبوں کی مدد کے لیے فیملی ڈیجیٹل کارڈ تیار کیا جا رہا ہے آج ہم اس پر عمل کرنے میں حائل ہونے والی دشواریوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔

a3w
a3w