تلنگانہ
مشہور تلگو شاعر ومصنف آندے سری کی آخری رسومات اد اکردی گئیں
ان کی آخری رسومات میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، وزراء سری دھر بابو، پی سرینواس ریڈی، اے لکشمن جوپلی کرشنا راو، کانگریس پارٹی کے سینئر قائد وی ہنمنت راو، آندے سری کے مداحوں اور ادبی حلقوں کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
حیدرآباد: تلگو کے مشہور شاعر اور مصنف آندے سری کی آخری رسومات این ایف سی سٹی، گھٹکیسر میں تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کردی گئیں۔
ان کی آخری رسومات میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، وزراء سری دھر بابو، پی سرینواس ریڈی، اے لکشمن جوپلی کرشنا راو، کانگریس پارٹی کے سینئر قائد وی ہنمنت راو، آندے سری کے مداحوں اور ادبی حلقوں کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ان کے جسد خاکی پر خراج عقیدت پیش کیاتھا۔ اس دوران پولیس نے شمشان گھاٹ میں فضا میں تین گولیاں چلائیں۔
بعد ازاں، آندے سری کے بیٹے نے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لئے آگ لگائی۔ صبح میں سینئر رہنما کیشوا راو، وزراء پونم پربھاکر، سیتاکا اور سینئر لیڈرہنمنت راو نے بھی ان کے جسد خاکی پر خراج عقیدت پیش کیا اور آخری سفر میں شرکت کی۔