تلنگانہ
ناگرکرنول میں شیر کی موجودگی سے کسان خوفزدہ
کسان معمول کے مطابق اپنے کھیتوں میں زرعی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے کہ ان میں سے بعض کسانوں نے اس شیر کو قریب آتے ہوئے دیکھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے چیخ وپکار شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں شیر کی موجودگی سے کسان خوفزدہ ہوگئے جن کی چیخ وپکارپر یہ جنگلی جانور کھیتوں سے فرارہوگیا۔یہ کسان معمول کے مطابق اپنے کھیتوں میں زرعی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے کہ ان میں سے بعض کسانوں نے اس شیر کو قریب آتے ہوئے دیکھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے چیخ وپکار شروع کردی۔
یہ واقعہ امرآباد منڈل کے وٹاورلا پلی میں پیش آیا۔اس واقعہ کے سبب کسانوں میں خوف پایاجاتا ہے جو اپنے کھیتوں میں جانے سے گریز کررہے ہیں۔اس واقعہ کا ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی مقامی افراد میں خوف کی لہردیکھی جارہی ہے۔