انٹرٹینمنٹ

جیکلین فرنانڈیز کے خلاف کیس سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

دہلی میں ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے خلاف جبری طور پر 200 کروڑ روپے وصول کرنے کے کیس میں سماعت 20/دسمبر تک متلوی کردی۔

نئی دہلی: دہلی میں ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے خلاف جبری طور پر 200 کروڑ روپے وصول کرنے کے کیس میں سماعت 20/دسمبر تک متلوی کردی۔

اس کیس میں دھوکہ باز سوکیش چندرشیکھر بھی ملوث ہے۔ دہلی پولیس نے 30 /نومبر کو ممبئی میں مقیم چندرشیکھر کے مدد گار پنکی ایرانی کو گرفتار کیا جس نے اس کا فرنانڈیز سے تعارف کرایا۔

دہلی ہائی کورٹ نے بھی پیر کے دن دھوکہ بار سوکیش چندرشیکھر کی بیوی لینا ماریا پلوسے کی جانب سے کیس کے سلسلہ میں داخل کی گئی ضمانت کی عرضی پر پولیس کو ایک نوٹس جاری کی۔

جسٹس دنیش کمار شرما پر مشتمل واحد رکنی بینچ نے پولیس سے اندرون چھ ہفتے جواب داخل کرنے کے لئے کہا۔

انھوں نے معاملہ کی اگلی سماعت 2 /فروری 2023 کو مقرر کی واضح رہے کہ اکنامک آفنسس وینگ (ای او ڈبلیو) نے گذشتہ سال چندرشیکھر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔