تلنگانہ

راہل گاندھی کے وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرضہ جات کی معافی: وزیراعلی تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ و صدرتلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے انتخابی وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کر رہے ہیں۔ 

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ و صدرتلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے انتخابی وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا

انہوں نے کہا کہ بطور صدرپردیش کانگریس تلنگانہ ریاست میں بہتر نتائج حاصل کئے گئے  انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ پارٹی، ناراض ایم ایل سی جیون ریڈی کے تجربات سے استفادہ کرے گی۔

اپوزیشن پارٹیوں نے جیون ریڈی کے معاملہ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی تھی۔ پارٹی ایک سینئر لیڈر کے طور پر ان کی خدمات سے استفادہ کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی سی سی صدر کی مدت کار تین سال ہوتی ہے اور انہوں نے پہلے ہی ہائی کمان سے خواہش کی ہے کہ وہ نیا صدرپی سی سی مقررکریں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کی تشہیر جاری ہے، تمام وزرا قابل ہیں۔محکمہ تعلیمات کا قلمدان ان کے پاس ہے۔

اب تک تمام امتحانات بہتر طریقہ سے منعقد کئے گئے۔مخصوص منصوبہ کے ساتھ حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب وزیراعلی کے طورپر صرف کے چندرشیکھرراو نے ہی حلف لیاتھاتو اُس وقت میڈیا نے ان سے سوال نہیں کیا۔

مرکز میں نئی حکومت بننے کے ساتھ ہی ہم نے تلنگانہ کے لئے فنڈس لانے کی کوششوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔ہم ہر وزیرسے ملاقات کررہے ہیں۔جلد ہی وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ہمارا مشن انتخابات کے بعد ریاست کی ترقی ہے۔

تلنگانہ کے عوام سے راہل گاندھی کے وعدے کے مطابق ہم کسانوں کے قرض معاف کرنے جارہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے وعدہ کے مطابق تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتخابات بغیر کسی ناگہانی واقعہ کے مکمل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کے پاس پارٹی انحراف کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ ان کے دور میں کئی پارٹیوں کے کئی ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کو بی آرایس میں شامل کیاگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بی آرایس نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ بی جے پی کو منتقل کردیئے۔

انہوں نے پوچھا کہ چندرشیکھرراو جنہوں نے کئی برسوں تک اپنے ارکان اسمبلی کوملاقات کاموقع نہیں دیا، اب ان سے ملاقات کررہے ہیں۔چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کی دہائی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔

a3w
a3w