امریکہ و کینیڈا

نجارقتل کیس، کناڈا میں چوتھا ہندوستانی گرفتار

کناڈا کے حکام نے خالصتانی علٰحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجارکی ہلاکت کے سلسلہ میں چوتھے ہندوستانی شہری کو گرفتارکرلیا۔

واشنگٹن/اوٹاوا: کناڈا کے حکام نے خالصتانی علٰحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجارکی ہلاکت کے سلسلہ میں چوتھے ہندوستانی شہری کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

ایک ہفتہ قبل پولیس نے اس ہائی پروفائل کیس سے جڑے تین ہندوستانیوں کو گرفتارکیاتھا۔ نجار کی ہلاکت نے کناڈا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کشیدہ کردئیے تھے۔

برامپٹن‘ سرے کے رہنے والے 22 سالہ امن دیپ سنگھ پر قتل اور سازش کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

45 سالہ نجار کو گرونانک سکھ گردوارہ(سرے برٹش کولمبیا) کے باہر 18جون2023ء کو ہلاک کردیاگیاتھا۔ رائل کناڈین ماؤنٹیڈپولیس کی انٹی گریٹیڈہومی سائڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے امن دیپ سنگھ کو 11مئی کو گرفتارکیا۔

وہ پہلے سے دوسرے الزام میں پیل ریجنل پولیس کی تحویل میں تھا۔ تحقیقاتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی مزید تفصیل نہیں بتائی جاسکتیں کیونکہ تحقیقات جاری ہیں اور معاملہ عدالت میں جاری ہے۔

تین مئی کو تین ہندوستانی شہریوں کرن برار(22 سالہ)‘ کمل پریت سنگھ(22 سالہ) اور کرن پریت سنگھ(28 سالہ) کو نجارقتل کیس میں گرفتارکیاگیاتھا۔

یہ تینوں ہندوستانی شہر ایڈماؤنٹن میں رہتے ہیں۔ نجار خالصتانی علٰحدگی پسند تھا اور دہشت گردی کے مختلف معاملات میں ہندوستان کو مطلوب تھا۔

a3w
a3w