مشرق وسطیٰ

غزہ کے شہر رفح پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے متجاوز

غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح اور آس پاس کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں پیر کو مرنے والوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہو گئی، جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ: غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح اور آس پاس کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں پیر کو مرنے والوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہو گئی، جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
مسلمان فلسطین اور ملک کے پارلیمانی الیکشن کے لئے دعا کا اہتمام کریں : صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں

یہ اطلاع سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے دی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج علی الصبح رفح کے علاقے پر تقریباً 40 فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں زمینی سطح پر گولہ باری شامل تھی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز جنوبی غزہ میں ’’دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار حملے‘‘ کئے، لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

غزہ میں قائم وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 28,176 ہو گئی ہے جبکہ 67,784 دیگر زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے یہاں کے تقریباً نصف لوگ حفاظت کی تلاش میں مصر سے ملحقہ رفح شہر پہنچ گئےہیں۔

a3w
a3w