کسانوں کو زیادہ منافع والی فصلوں کو اگانے پر انحصارپرغورکرناچاہئے:وزیرزراعت تلنگانہ
انہوں نے کہا کہ پام آئل میں تمام فصلوں سے زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشوراؤ نے کہا ہے کہ کسانوں کوروایتی فصلوں سے ہٹ کر زیادہ منافع والی فصلوں کو اگانے پر انحصارپرغورکرناچاہئے۔
وزیرموصوف نے سوریا پیٹ ضلع میں کل شب ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار پام آئل کی کاشت کریں تو دھان سے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں، حکومت 51 ہزار روپئے فی ایکڑ سبسیڈی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پام آئل میں تمام فصلوں سے زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسان فرسودہ خیالات کو چھوڑتے ہوئے صرف دھان کی کاشت پر انحصارکم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سال کسانوں کی بہبود کے لیے 60 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کسان کے طور پر، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ کسانوں کو سرکاری امدادی اسکیموں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے اور اس طرح ترقی کرنی چاہیے کہ وہ زیادہ منافع کما کر دوسروں کی مالی مدد کر سکیں۔