تلنگانہ
تلنگانہ: مشہور کونڈاگٹو مندرمیں جدید طرز کے بیت الخلا وں کی تعمیر
ڈاکٹر انوجا نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ان سہولیات کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ مندر میں قیام پذیر یاتریوں کو سہولت دینے کیلئے یہ قدم رضاکارانہ طورپراٹھایاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں واقع مشہور کونڈاگٹمشہور کونڈاگٹو مندرمیںو مندرمیں جدید طرز کے بیت الخلا وں کی تعمیر کی گئی ہے۔
امریکہ میں مقیم ہندوستانی نژاد ڈاکٹر انوجا نے یہاں آنے والوں کی سہولت کے لئے جدید طرز کے بیت الخلاء تعمیر کروائے۔900 مربع فٹ کے رقبے میں، تقریباً 20 لاکھ روپے کی ذاتی لاگت سے یہ بیت الخلاء امریکی معیار کے مطابق تعمیر کروائے گئے۔
ڈاکٹر انوجا نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ان سہولیات کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ مندر میں قیام پذیر یاتریوں کو سہولت دینے کیلئے یہ قدم رضاکارانہ طورپراٹھایاگیا ہے۔