شمالی بھارت

پیغمبر اسلامؐ کے تعلق سے قابل اعتراض پوسٹ

تہاڑ علاقہ میں سیکوریٹی بڑھادی گئی۔ پیغمبر اسلام ؐ کے تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہجوم پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگیا تھا۔

شاہجہاں پور(یوپی): تہاڑ علاقہ میں سیکوریٹی بڑھادی گئی۔ پیغمبر اسلام ؐ کے تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہجوم پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگیا تھا۔ پولیس نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے مکان پر پہرہ بٹھادیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ احتیاطی اقدام کے طورپر تمام چوراہوں پر پولیس تعینات کردی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آنند نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ تہاڑ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع دبھورہ کے ورون دھون نے منگل کے دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغمبر اسلامؐ کے تعلق سے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔ اس نے یہ پوسٹ دوسرے سوشل میڈیا ہینڈل سے لیا تھا۔

ملزم نے بعدازاں اس اردو پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا اور ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ اس نے غلطی سے پوسٹ شیئر کی۔

اس کا ارادہ کسی بھی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا لیکن تب تک پوسٹ وائرل ہوچکا تھا۔ منگل کی شام سینکڑوں لوگ تہاڑ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور ہنگامہ برپا کردیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھون کو فوری گرفتار کیا جائے۔ سرکل آفیسر تہاڑ پرنیک جین نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی وہ فوری پولیس اسٹیشن پہنچے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن بھیڑ بڑھتی گئی۔

پولیس نے مزید فورس طلب کرلی اور ملزم کو پکڑنے ٹیم بھیج دی گئی۔ دھون کو پکڑکر ضلع کے دوسرے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے باوجود لوگوں کا احتجاج جاری رہا۔ وہ نومنتخب میونسپل چیرپرسن ہاجرہ بیگم کے شوہر کی اپیل کے بعد ہی منتشر ہوئے تاہم بعض احتجاجی‘ دھون کے گاؤں کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس کو دھون کے مکان کے باہر فورس تعینات کرنی پڑی۔