حیدرآباد

رعیتوبھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی:وزیرزراعت

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اب تک اس اسکیم کے تحت 12 سیزن میں 80 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، گزشتہ سال حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 7 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ سنکرانتی کے موقع پر رعیتوبھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیرموصوف نے قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ حکومت سنکرانتی تک کسانوں کو رعیتوبھروسہ امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو تمام صحابہ کرام ؓ پر فضیلت ، مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی کا جامع مسجد دارالشفاء میں خطاب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز وتفسیم انعامات
مائناریٹیز کیلئے آبادی کے تناسب سے سیاسی اور سماجی نمائندگی دینے حکومت تلنگانہ سے جمعیۃ علماء کا مطالبہ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
انشائیہ نگاری میں خواتین کا بھی اہم رول ـ ڈاکٹر تبسم آراء کی خدمات قابل تحسین ،خواجہ شوق ہال میں کتاب کی رسم اجراء

انہوں نے اسمبلی میں رعیتوبھروسہ اسکیم پر مختصرمباحث کے موقع پرحصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اب تک اس اسکیم کے تحت 12 سیزن میں 80 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، گزشتہ سال حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 7 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

 دریں اثنا، تقریباً 21 ہزار 3 سو کروڑ روپے اب تک غیر کاشت والی اراضیات کے لیے کسانوں کی یقین دہانی فنڈ کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتی ذیلی کمیٹی نے پہلے ہی رعیتوبھروسہ کے نفاذ کے لیے پالیسیوں کا قطعی تعین کرنے کے لیے بڑے پیمانے تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے ارکان اسمبلی سے رعیتوبھروسہ پالیسیوں پر تعمیری تجاویز دینے کی بھی خواہش کی۔