تلنگانہ

تلنگانہ کے انچارج گورنر سی پی رادھا کرشنن نے رانچی میں ووٹ ڈالا

تلنگانہ کے انچارج گورنر سی پی رادھا کرشنن نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے انچارج گورنر سی پی رادھا کرشنن نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے عام آدمی کی طرح قطار میں ٹہرکر اپنا ووٹ ڈالا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انہوں نے ووٹ دیتے ہوئے اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔ رادھا کرشنن نے کہا کہ ووٹ دینا نہ صرف ایک حق ہے بلکہ ملک کا جمہوری فرض بھی ہے۔

انہوں نے تمام رائے دہندوں بالخصوص نوجوان ووٹرس سے گزارش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے تہوار میں شرکت کریں۔ جھارکھنڈ میں لوک سبھا کی 4 سیٹوں کے لیے پولنگ ہفتہ کو ہوئی۔

a3w
a3w