کسانوں کو جدید ٹکنالوجی فراہم کی جائے گی :چندرابابو
انہوں نے پرکاشم ضلع کے درسی منڈل کے تورو ویرا یاپالم گاؤں میں ان داتا سکھی بھو اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر چیکس تقسیم کیے گئے اور کھیتوں کے قریب خصوصی طور پر تیار کردہ پلیٹ فارم پر کسانوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی گئی۔

حیدرآباد: اے پی کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پرکاشم ضلع کے درسی کے کسانوں کو جدید ٹکنالوجی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ زرعی شعبہ میں زیادہ ترقی کر سکیں۔
انہوں نے پرکاشم ضلع کے درسی منڈل کے تورو ویرا یاپالم گاؤں میں ان داتا سکھی بھو اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر چیکس تقسیم کیے گئے اور کھیتوں کے قریب خصوصی طور پر تیار کردہ پلیٹ فارم پر کسانوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی گئی۔
کسانوں کی جانب سے پیش کی گئی شکایات اور مسائل پر فوری ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ریاست کے 46,85,838 کسان اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پہلے مرحلہ میں ریاستی حکومت کے حصہ کے طور پر ہر کسان کے کھاتے میں 5 ہزار روپے جمع کیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی حکومت کی ’پی ایم کسان‘ اسکیم کے تحت پہلے مرحلہ میں 2 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔
اس طرح مجموعی طور پر ہر کسان کو 7 ہزار روپے دیے گئے ہیں، جب کہ مرکز اور ریاست کی مشترکہ امداد کے ذریعے ہر کسان خاندان کو سالانہ 20 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔