دہلی

جیل جانا پڑے تو بھی کوئی پرواہ نہیں: سسودیا

سسوڈیا نے کہا کہ لاکھوں بچوں کی محبت اور کروڑوں ہم وطنوں کا آشیرواد ساتھ ہے۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ مجھے چند ماہ جیل میں رہنا پڑے۔ وہ بھگت سنگھ کا پیروکار ہیں۔ بھگت سنگھ ملک کے لیے پھانسی پر چڑھ گئے تھے۔ ایسے جھوٹے الزامات کی وجہ سے جیل جانا توچھوٹی سی بات ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے نائب چیف منسٹر منیش سسودیا نے مبینہ شراب گھوٹالے میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کہا کہ وہ بھگت سنگھ کے پیروکار ہیں، اس لیے چند ماہ جیل میں بھی رہنا پڑے تو کوئی پرواہ نہیں۔ سسودیا نے ٹویٹ کیا، "آج پھر سی بی آئی کے پاس جا رہا ہوں، پوری تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا۔

متعلقہ خبریں
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے چدمبرم کو ہائیکورٹ کی ہدایت

لاکھوں بچوں کی محبت اور کروڑوں ہم وطنوں کا آشیرواد ساتھ ہے۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ مجھے چند ماہ جیل میں رہنا پڑے۔ وہ بھگت سنگھ کا پیروکار ہیں۔ بھگت سنگھ ملک کے لیے پھانسی پر چڑھ گئے تھے۔ ایسے جھوٹے الزامات کی وجہ سے جیل جانا توچھوٹی سی بات ہے۔

چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا، ’’ منیش بھگوان آپ کے ساتھ ہے۔ لاکھوں بچوں اور ان کے والدین کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جب آپ ملک اور معاشرے کے لیے جیل جاتے ہیں تو پھر جیل جانا لعنت نہیں، شان ہے۔ خداسے دعا ہے کہ آپ جلد جیل سے واپس آئیں۔ دہلی کے بچے، والدین اور ہم سب آپ کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے کہا، ’’جس ملک میں غریب بچوں کو اچھی تعلیم دینے والے اور ان بچوں کا مستقبل سنوارنے والے جیل میں ہوں اور اربوں کا گھپلہ کرنے والے وزیراعظم کے قریبی دوست ہوں، وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو ہاؤس اریسٹ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سسودیا کی گرفتاری کے لئے مودی سی کی پولیس مستعدی کے ساتھ تعینات ہے۔

عام آدمی پارٹی نے ٹویٹ کیا، ‘وزیر اعظم نریندر مودی آج اروند کیجریوال سے خوفزدہ ہیں، اس لیے وہ منیش سسودیا کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بی جے پی کی پولیس کے ذریعہ ہمارے کونسلروں-اراکین اسمبلی کو ڈیٹین کیاجارہا ہے۔ ہم ملک کی خاطر ایک بار نہیں ہزار بار گرفتاری دیں گے۔

دراصل، 19 فروری کو سی بی آئی نے مسٹر سسودیا کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے کچھ دنوں کی چھوٹ مانگی تھی کہ وہ دہلی کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس سے انہیں رعایت مل گئی تھی۔ سی بی آئی نے ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں (آج) اتوار کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔