کھیل

فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے

کانپور ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ اس کے باوجود کپتان روہت شرما اور گوتم گمبھیر کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

لکھنو: کانپور ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ اس کے باوجود کپتان روہت شرما اور گوتم گمبھیر کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد سمیع کو سی اے بی کی جانب سے اعزاز سے نوازاگیا
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری
ہند۔پاک کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول
شبھمان گل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے ہندوستان کے کم عمرکھلاڑی

اس کی وجہ محمد سمیع کی انجری ہے۔ ٹخنے کی چوٹ کے بعد سرجری کرواکر واپس آنے والے سمیع بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبنگ کررہے تھے۔ اس دوران ان کے گھٹنے میں سوجن آگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ اور آسٹریلیا کے دورے کے پیش نظر سمیع کی نئی چوٹ نے ٹیم انڈیا کو پریشان کردیا ہے۔

محمد سمیع ٹیم انڈیا کے اہم تیز رفتار حملے کا حصہ ہیں۔ انجری کی وجہ سے وہ تقریباً 10 ماہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ فروری میں ہونے والی سرجری کے بعد اس نے اب بحالی شروع کردی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ این سی اے میں تیزی سے صحت یاب ہورہے تھے لیکن اسی دوران ان کے گھٹنے میں سوجن آگئی۔

اس سے محمد سمیع کی واپسی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ انہیں تقریباً 6 سے 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سمیع 11 اکتوبر سے رانجی ٹرافی میں بنگال کیلئے حصہ لیکر کرکٹ میں واپسی کرنے والے تھے۔ کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر آسٹریلیا کے دورے پر جانے سے قبل انہیں 16 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دینے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ تاہم اب ایسا ہونا مشکل لگتا ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی شروع ہونے میں اب صرف 2 ماہ باقی ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل سے قبل 22 نومبر سے ہونے والی یہ 5 میچوں کی ٹسٹ سیریز بہت اہم ہوگی۔ اس سیریز سے پہلے محمد سمیع کا فٹ ہونا بہت ضروری تھا۔

کیونکہ انہوں نے 2023 ونڈے ورلڈکپ فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے جبکہ سمیع نے اپنا آخری ٹسٹ میچ جون 2023 میں اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کھیلا تھا۔ ایسی صورت حال میں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ فٹ ہو جائیں اور وقت سے پہلے پریکٹس کریں۔ ذرائع کے مطابق این سی اے کی میڈیکل ٹیم کیلئے یہ ایک بڑا دھکا ہے کیونکہ پوری میڈیکل ٹیم تقریباً ایک سال سے سمیع پر کام کررہی تھی۔

اب میڈیکل ٹیم نے انہیں دوبارہ فٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کھلاڑیوں کی صحت یابی کے عمل کو سست رکھتی ہے۔ کسی بھی کھلاڑی کو سرجری نہیں کی جاتی جب تک کہ ضروری نہ ہو۔ جسپریت بمراہ، شریاس ایئر اور کے ایل راہول کے معاملے میں انہوں نے بحالی کی مدد لی تھی۔ اگر ہم ٹیم انڈیا کے اہم فاسٹ بولر محمد سمیع کی بات کریں تو انہیں سرجری مکمل کرنے میں 4 ماہ لگے تھے۔

a3w
a3w