شمالی بھارت

عالمی شہرت یافتہ فتح ساگر جھیل اوور فلو 4 دروازے کھول دیے گئے (ویڈیو)

راجستھان میں جھیلوں کے شہر اُدئے پور کی شان عالمی شہرت یافتہ فتح ساگر جھیل ہفتہ کو اوور فلو ہوگئی۔آج گنیش چترتھی کے موقع پرآج ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے شہر کے ہزاروں باشندوں کی موجودگی میں پوجا ارچنا کرکے فتح ساگر کے گیٹ کھولے۔

اُدئے پور: راجستھان میں جھیلوں کے شہر اُدئے پور کی شان عالمی شہرت یافتہ فتح ساگر جھیل ہفتہ کو اوور فلو ہوگئی۔آج گنیش چترتھی کے موقع پرآج ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے شہر کے ہزاروں باشندوں کی موجودگی میں پوجا ارچنا کرکے فتح ساگر کے گیٹ کھولے۔

اس کے ساتھ ہی پورا ادے پور خوشی سے جھوم اٹھا۔ پال پر موجود لوگوں نے نعرے لگاتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا۔

ادے پور میں گزشتہ دنوں مسلسل بارش کی وجہ سے جھیلوں میں تیزی سے پانی آرہا ہے۔حال ہی میں پچھولا جھیل بھرنے سے سوروپ ساگر کے دروازے کھول دیے گئے تھے۔

اس کی وجہ سے فتح ساگر کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔ ہفتہ کو فتح ساگر میں پانی کی سطح 13 فٹ ہونے کے بعد دوپہر ایک بجے گیٹ کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

a3w
a3w