شمالی بھارت

مسلمانوں کو برتھ کنٹرول کی ہدایت نہیں دی جاسکتی: مولانا شہاب الدین رضوی

اترپردیش کے ایک عالم نے خیال ظاہر کیاہے کہ مسلمانوں کوبرتھ کنٹرول کی ہدایت نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ شریعت کے خلاف ہے۔

لکھنو: اترپردیش کے ایک عالم نے خیال ظاہر کیاہے کہ مسلمانوں کوبرتھ کنٹرول کی ہدایت نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ شریعت کے خلاف ہے۔

ملک بھرمیں آبادی پر کنٹرول کیلئے یکساں قانون کے مطالبہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی کے مولاناشہاب الدین رضوی نے کہاکہ وہ کسی مسلمان کوبرتھ کنٹرول کیلئے نہیں کہہ سکتے۔

کیونکہ کتنے بچے پیداکرناہے یہ اس کااختیارتمیزی ہے۔پیدائش اورموت اللہ کے ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ تاہم اگرحکومت آبادی پرکنٹرول کیلئے کوئی پالیسی متعارف کراتی ہے تووہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے اوراس کی پابندی کریں گے۔

واضح رہے کہ کئی سیاسی شخصیتوں بشمول مرکزی وزیراوربی جے پی لیڈرگری راج سنگھ نے ملک میں آبادی پرکنٹرول کیلئے ایک سخت قانون وضع کرنے کی پرزورحمایت کی ہے اوراسی پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے مولانانے یہ بات کہی ہے۔

a3w
a3w