جرائم و حادثات

جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل

میلاردیوپلی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔ایک نوجوان نے اپنے باپ اور ماموں کاقتل کردیا۔

حیدرآباد: میلاردیوپلی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔ایک نوجوان نے اپنے باپ اور ماموں کاقتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

پولیس ذرائع کے بموجب میلاردیوپلی کے بابل ریڈی نگر کے رہنے والے 60سالہ لکشمی نارائنہ اور55 سالہ سرینواس کو جائیداد جھگڑوں کے باعث لکشمی نارائنہ کے بیٹے راکش نے آہنی سلاخ سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ میلاردیوپلی پولیس نے ملزم راکش کوحراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ 3دن قبل بھی ملزم راکیش نے ماں اورباپ کوزدوکوب کیاتھا۔ ملزم پیشہ سے ڈرائیور بتایا جاتاہے۔