حیدرآباد

ماہی گیروں کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات: سبیتا اندراریڈی

سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں مختلف تالابوں میں تقریبا 16لاکھ مچھلیوں کو چھوڑا جائے گاجبکہ جل پلی بلدیہ کے تالابوں میں ایک لاکھ 15ہزار مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام انجام دیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی نے رنگاریڈی ضلع کی جل پلی بلدیہ کے ایک بڑے تالاب میں 1 لاکھ 15 ہزار مچھلیوں کو چھوڑا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ماہی گیروں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ہر سال مفت مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال بھی مچھلیوں کو چھوڑنے کا نشانہ رکھاگیا ہے جس کی تکمیل کی مساعی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں مختلف تالابوں میں تقریبا 16لاکھ مچھلیوں کو چھوڑا جائے گاجبکہ جل پلی بلدیہ کے تالابوں میں ایک لاکھ 15ہزار مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام انجام دیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ تالابوں کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ہی مچھلیوں کو چھوڑنے کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ماہی گیروں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد تمام ذاتوں کے آبائی پیشوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں۔اس مقصد کے لئے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

چندرشیکھرراو نے وزیراعلی بننے کے بعد مشن کاکتیہ کے ذریعہ ریاست بھر کے تالابوں کی مرمت کے کام کئے۔ اس پروگرام میں جل پلی میونسپلٹی کے چیئرمین عبداللہ سعدی،جل پلی کمشنر سدرشن اور دوسرے موجود تھے۔