باپ اور بیٹے نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی
پیٹ بشیر آباد پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور مشتبہ ملزمین کو حراست میں لے لیا، تاہم پولیس نے اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

حیدرآباد: کو م پلی پیٹ بشیر آباد میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا، تاہم پولیس نے ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ شیو کمار اور اس کا 19 سالہ لڑکا شیامن جو 7 سالہ نابالغ متاثرہ لڑکی کے پڑوس میں رہتے ہیں، لڑکی کے سیل فون پر ربط پیدا کرکے اسے راغب کرتے اور اس کے گھر پہنچ کر اس کی عصمت ریزی کرتے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ باپ اور بیٹے نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کے سلسلہ میں کسی کو نہ بتائیں، لیکن جب ماں کو یہ محسوس ہوا کی اس کی لڑکی کے روے میں تبدیلی آئی ہے، تو اس نے لڑکی سے سوالات کیے، جس پر لڑکی نے ماں اس واقعہ سے واقف کروایا۔
پیٹ بشیر آباد پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور مشتبہ ملزمین کو حراست میں لے لیا، تاہم پولیس نے اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اس دوران متاثرہ لڑکی کو طبّی معائینہ اور علاج کے لیے دوا خانہ منتقل کردیا گیا۔