تلنگانہ

بیٹی کی شادی کے منڈپ میں ہی باپ کی موت،تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں واقعہ

حیدرآباد: بیٹی کی شادی کے منڈپ میں ہی باپ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیٹی کی شادی کے منڈپ میں ہی باپ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شی ٹیم رچہ کنڈہ نے کم عمر لڑکی کی شادی کو روک دیا
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

تفصیلات کے مطابق 56سالہ ایل شنکر وٹھل نگر میں اپنی بیو،بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہتا ہے۔

شنکر کی بیٹی کی شادی کل شب مقامی سنگارینی کمیونٹی ہال میں انجام پائی۔

شادی کے موقع پر وہ کافی خوش نظرآرہا تھا،لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔

بیٹی کی شادی کی مصروفیت کی وجہ سے وہ تھک کر کرسی پر بیٹھ گیا، اسی دوران توازن کھوکر وہ کرسی پر سے گرگیا۔

وہاں موجود اس کے رشتہ داروں نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے معائنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کے گھر میں ماتم چھاگیا۔

شنکر کے رشتہ داروں کا خیال ہے کہ شنکرجس کی صحت کچھ عرصہ سے خراب تھی،کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی۔