حیدرآبادسوشیل میڈیا

مشیر آباد میں باپ نے سوتیلی بیٹی کو قتل کردیا

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی رات دیر گئے تک اپنے موبائل پربات چیت میں مصروف رہتی تھی جبکہ اسے کئی بار وارننگ دی گئی تھی کہ وہ، موبائل پر کسی سے بات نہ کریں۔ وارننگ کے باوجود اُس نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا۔

حیدرآباد: صدمہ انگیز واقعہ میں حیدرآباد میں ایک شخص نے حالت غصہ میں اپنی سوتیلی بیٹی کو اس بات پر قتل کردیا کہ وہ رات میں کسی اجنبی سے موبائل فون پر بات چیت کررہی تھی۔ شہر کے مشیر آباد پولیس اسٹیشن کے علاقہ باکارام میں ہفتہ کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔

آٹو ڈرائیور محمد صادق نے 17 سالہ یاسمین النساء کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو قانون کے حوالہ کردیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی رات دیر گئے تک اپنے موبائل پربات چیت میں مصروف رہتی تھی جبکہ اسے کئی بار وارننگ دی گئی تھی کہ وہ، موبائل پر کسی سے بات نہ کریں۔ وارننگ کے باوجود اُس نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا۔

اس مسئلہ پر ہفتہ کی شب باپ اور سوتیلی بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا اور حالت غصہ میں باپ نے اپنی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔یاسمین، گھر میں تنہا تھی جبکہ اس کی والدہ رحیم النساء بیرون ملک ملازمت کرتی ہیں۔

 پہلے شوہر سے رحیم النساء کو دو بیٹیاں تولد ہوئی تھیں ان میں سے ایک یاسمین النساء نے صادق کے ساتھ شادی کی اور بعدازاں ملازمت کیلئے دبئی چل گئیں۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔