آندھراپردیش
اے پی کے پرکاشم ضلع میں قریب شیر کی موجودگی سے عوام میں خوف
گاؤں والوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں ہچکچا رہے ہیں۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدارگاؤں میں پہنچ گئے۔
حیدرآباد: پرکاشم ضلع میں شیر کی موجودگی سے عوام میں خوف دیکھاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع کے بوملاپورم گاؤں کے قریب یہ شیرنظرآیا۔
اس نے گنڈی چیرو تالاب کے قریب گائے پر حملہ کردیا ۔اس واقعہ کے بعد گاؤں کے لوگ خوف زدہ ہو گئے ۔
گاؤں والوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں ہچکچا رہے ہیں۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدارگاؤں میں پہنچ گئے۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افرادسے کہا ہے کہ وہ مکمل احتیاط برتیں، تنہا باہر نہ نکلیں اور کسی بھی مشکوک حرکت کی فوراً اطلاع دیں۔