تلنگانہ

کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا

صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر شکست کا خوف طاری ہے اور وہ سازشوں کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر شکست کا خوف طاری ہے اور وہ سازشوں کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

آج پارٹی آفس لوٹس پاونڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر، اپنے مخالفین کا اخلاقی طور پر سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔

اس لئے دوسری جماعتوں کے قائدین کے گھروں پر آئی ٹی دھاوے کرائے جارہے ہیں۔ چونکہ کے سی آر کے پاس اب انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے۔

کانگریس قائدین کے خلاف انکم ٹیکس اور ای ڈی کے ذریعہ دھاوے کرائے جارہے ہیں۔ کے سی آر نے مودی کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مگر شائد وہ بھول رہے ہیں کہ کے سی آر کے لاکھ ڈراموں کے باوجود عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ بی آ رایس، بی جے پی کی دم چھلہ کے سوال کچھ نہیں ہے۔

یہ بات تلنگانہ کے عوام کو اچھی طرح معلوم ہے۔ کے سی آر گلی میں بی جے پی سے کشتی کرتے ہیں اور دہلی میں دوستی کرتے ہوئے مفاد پرستی پر مشتمل سیاست کررہے ہیں جس کا انتخابات میں انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔