ایشیاء

میرے کورٹ مارشل کی تیاری ہوچکی ہے : عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ”کورٹ مارشل“ کی تیاری ہوچکی ہے۔ ملک کی طاقتور فوج نے کہا تھا کہ 9 مئی کے تشدد کے منصوبہ سازوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلیں گے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ”کورٹ مارشل“ کی تیاری ہوچکی ہے۔ ملک کی طاقتور فوج نے کہا تھا کہ 9 مئی کے تشدد کے منصوبہ سازوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلیں گے۔

متعلقہ خبریں
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی:رانا ثنا اللہ
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع

ایک دن قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ 9مئی کے تشدد کے منصوبہ ساز وہی ہیں۔ جمعرات کے دن 10 مختلف کیسس کے سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے 70 سالہ سربراہ نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔

انہوں نے کسی شہری پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کو پاکستان میں جمہوریت اور انصاف کا خاتمہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالت میں مقدمہ چلانا غیرقانونی ہوگا۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔ عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کو پتہ ہے کہ میرے خلاف درج 150 کیسس بے بنیاد ہیں۔

بوگس کیسس میں میرے خاطی قرارپانے کا امکان نہیں ہے لہٰذا ان لوگوں نے مجھ پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ہی پارٹی میں درکنار کئے جانے کے تاثر کو غلط ٹھہرایا۔ انہوں نے پاکستان چھوڑکر کہیں اور چلے جانے کی افواہوں کو بھی خارج کیا اور کہا کہ میرے پاس کسی اور ملک میں آباد ہونے کے لئے پیسہ نہیں ہے کیونکہ برطانوی پاؤنڈ 400 روپے پار کرچکا ہے اور میری وہاں رہنے کی استطاعت نہیں۔

انہوں نے اپنی پارٹی کے نائب صدرنشین شاہ محمود قریشی سے ”تلخ“ میٹنگ کی افواہوں کو بھی خارج کیا۔ عمران خان کا ساتھ چھوڑ جانے والے کئی قائدین نے جمعرات کے دن نئی سیاسی جماعت بنالی جو اکتوبر میں منعقد شدنی عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

شکر کے بہت بڑے تاجر اور عمران خان کے پرانے دوست جہانگیر خان ترین نے لاہور میں جمعرات کے دن استحکام ِ پاکستان پارٹی(آئی پی پی) قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ 2018میں عمران خان کی حکومت بنانے میں جہانگیر خان ترین کا بڑا رول تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی بہتری میں اپنا رول ادا کرنے سیاست میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی سیاسی قیادت درکار ہے جو موجودہ تمام مسائل حل کرسکے۔