دہلی

کٹھ پتلی ایجنسیوں کے خوف سے کانگریس کی آواز نہیں دبے گی : پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم جی کے دوست گوتم اڈانی پر شیل کمپنیوں کے ذریعے غبن اور دیگر بہت سے سنگین الزامات لگے۔ لیکن کیا آپ نے کسی ایجنسی کو اس کی تحقیقات کرتے ہوئے دیکھا۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس جنرل کنونشن سے قبل چھتیس گڑھ میں پارٹی لیڈروں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرا دھمکا کرکانگریس لیڈروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

واڈرا نے ٹویٹ کیا، "وزیر اعظم جی کے دوست گوتم اڈانی پر شیل کمپنیوں کے ذریعے غبن اور دیگر بہت سے سنگین الزامات لگے۔ لیکن کیا آپ نے کسی ایجنسی کو اس کی تحقیقات کرتے ہوئے دیکھا۔ لیکن، کانگریس کنونشن میں رخنہ ڈالنے اورمودی جی اور ان کے دوست کے درمیان سانٹھ گانٹھ پراٹھنے والی آوازوں پر ایجنسیاں لگادی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "انڈین نیشنل کانگریس بلا خوف و خطر ملک کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ کانگریس کے اجلاس میں ہم مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کا عہد کریں گے۔ کٹھ پتلی ایجنسیوں کا خوف دکھا کرآپ ملک کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔