شمالی بھارت

راہول گاندھی نے رائے بریلی سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے گاندھی خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ سے مقابلہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی والدہ سونیا گاندھی، بہن پرینکا واڈرا اور بہنوئی رابرٹ واڈرا بھی کے علاوہ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے موجود تھے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے گاندھی خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ سے مقابلہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی والدہ سونیا گاندھی، بہن پرینکا واڈرا اور بہنوئی رابرٹ واڈرا بھی کے علاوہ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال

آج رائے بریلی میں نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اور مسٹر راہول گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ نامزدگی کے لیے رائے بریلی پہنچے۔ اس سیٹ کے لیے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

کانگریس ذرائع کے مطابق، پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے اس سیٹ سے مسٹر راہل گاندھی کے نام کا اعلان کرنے کے بعد، وہ محترمہ سونیا گاندھی اور محترمہ واڈرا کے ساتھ فرست گنج ہوائی اڈے پر اترے۔

رائے بریلی گاندھی خاندان کی روایتی پارلیمانی نشست ہے اور محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے لوک سبھا میں اس نشست کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔ خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ گاندھی نے اس بار لوک سبھا الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد اس سیٹ کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں جارہی تھیں۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مسٹر راہل گاندھی کیرالہ کے وائناڈ کے ساتھ ہی اپنے پرانے امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے اور محترمہ واڈرا رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گی، لیکن آج یہ واضح ہو گیا کہ مسز واڈرا انتخابی سیاست سے دور رہ کر کانگریس کے لیے مہم چلاتی رہیں گی۔

پارٹی نے امیٹھی کی باوقار سیٹ سے غیر معروف کشوری لال شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب نژاد مسٹر شرما راجیو گاندھی کے قریب تھے اور ان کے اصرار پر ہی 1983 میں کانگریس کارکن کے طور پر امیٹھی آئے تھے۔ وہ گاندھی خاندان کے بہت قریب مانے جاتے ہیں۔