جرائم و حادثات

مکتھل ٹاون میں کپڑوں کی دکان میں بھیانک آتشزدگی،25لاکھ کا مالی نقصان

مقامی افرادکا کہنا ہے کہ اگر آگ قریب میں واقع جنرل سٹور تک پھیل جاتی تو املاک کا بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ راجہ ریڈی نے کہا کہ رمضان کے سبب کپڑوں کا کافی اسٹاک دکان میں رکھاگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے مکتھل ٹاون میں کپڑوں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تقریباً 25 لاکھ روپے کے مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ دکان کے مالک راجہ ریڈی نے الزام لگایا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار وقت پر نہیں آئے۔ اس وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔

 مقامی افرادکا کہنا ہے کہ اگر آگ قریب میں واقع جنرل سٹور تک پھیل جاتی تو املاک کا بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ راجہ ریڈی نے کہا کہ رمضان کے سبب کپڑوں کا کافی اسٹاک دکان میں رکھاگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے سبب دکان میں رکھا سارااسٹاک آگ کی نذرہوگیا۔