تلنگانہ

ٹریفک چالانات پر ڈسکاونٹ، تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ٹریفک پولیس عہدیدارکی انوکھی تشہیر

تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹریفک چالانات کی ادائیگی پر دی گئی رعایت پر ضلع کھمم میں ایک ٹریفک پولیس عہدیدارکی جانب سے انوکھی تشہیر کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹریفک چالانات کی ادائیگی پر دی گئی رعایت پر ضلع کھمم میں ایک ٹریفک پولیس عہدیدارکی جانب سے انوکھی تشہیر کی گئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

ضلع میں ٹریفک سگنل کی زیبراکراسنگ کے قریب چالانات پر دیئے جانے والے ڈسکاونٹ کے بارے میں اس عہدیدار نے مائیک پر اعلان کیا۔

اس عہدیدار نے حکومت کی جانب سے دی جارہی اس سہولت سے بہتر طورپر استفادہ کرنے کا گاڑی سواروں کومشورہ دیا۔

اس عہدیدار کی جانب سے اس انوکھی تشہیر پر سوشیل میڈیا کے مختلف گوشوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔