جرائم و حادثات

سافٹ ویر انجینئر کی طلائی چین چھیننے کی واردات

پرساد نے اس سلسلہ میں پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ اس کی طلائی چین چارتولے کی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور واردات انجام دینے والوں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے چیتنیہ پوری علاقہ میں ایک سافٹ ویرانجینئر کی طلائی چین چھینے کی واردات اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق یہ سافٹ ویر انجینئر سڑک پر اپنے دوست پون کے ساتھ ٹہرا ہوا تھا کہ بائیک پر سوار دو افراد اس کے قریب پہنچے اور تیزی کے ساتھ اس کی طلائی چین چھین لی۔

متعلقہ خبریں
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار

اس سافٹ ویرانجینئر کی شناخت اُپل کے رہنے والے 25سالہ لنگاسائی پرساد کے طورپر کی گئی ہے۔پرساد نے اس سلسلہ میں پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ اس کی طلائی چین چارتولے کی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور واردات انجام دینے والوں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔