جنوبی بھارت
نفرت اور تعصب کے خلاف لڑائی ضروری: چیف منسٹر کیرالا
چیف منسٹر نے کہا کہ یہ یوم ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور دنیا بھر میں نفرت کے جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ہمدردی کی مشعل جلانے ہوگی تاکہ نفرت اور تعصب کا اندھیرا دور ہو۔

ترواننت پورم: اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے نفرت اور تعصب کی تاریکی کے خلاف متحدہ لڑائی پر زور دیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے 60 ممالک کی قرارداد کو منظوری دی تھی جس کی رو سے ہر سال 15 مارچ کو انٹرنیشنل ڈے ٹو کمباٹ اسلاموفوبیا منایا جاتا ہے۔
چہارشنبہ کے دن ٹویٹ میں چیف منسٹر نے کہا کہ یہ یوم ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور دنیا بھر میں نفرت کے جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ہمدردی کی مشعل جلانے ہوگی تاکہ نفرت اور تعصب کا اندھیرا دور ہو۔