مشرق وسطیٰ

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس

حال ہی میں مغرب میں قرآن پر بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس غیر معمولی طور پر طلب کیا گیا ہے۔

جدہ: حال ہی میں مغرب میں قرآن پر بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس غیر معمولی طور پر طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

آن لائن اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان بھی شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک پر ہونے والے پے درپے حملوں پر بحث کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے تناظر میں او آئی سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے قرآن پر ہونے والے گھناؤنے حملوں کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ حقان فیدان نےاجلاس سے قبل سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران سویڈن میں قرآن پاک پر حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ان کارروائیوں کو جاری رکھنا ناقابل قبول ہے۔

فیدان نے کہا کہ اسٹاک ہوم کی انتظامیہ سے ان حملوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کی توقع ہے جس سے عالم اسلام میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

دونوں وزراء کے ٹیلی فونک رابطے میں سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔