دہلی

اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر

حکومت نے چہارشنبہ کے دن 16 ویں فینانس کمیشن میں 4 ارکان کا تقررکیا۔ یہ کمیشن 31دسمبر 2023 کو بناتھا۔

نئی دہلی: حکومت نے چہارشنبہ کے دن 16 ویں فینانس کمیشن میں 4 ارکان کا تقررکیا۔ یہ کمیشن 31دسمبر 2023 کو بناتھا۔

متعلقہ خبریں
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
نیتی آیو گ کی رپورٹ پر کے ٹی آر کا اظہارِ مسرت
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی
9 سال میں 2000 فرسودہ قوانین منسوخ: جتیندرسنگھ

سابق صدرنشین نیتی آیوگ اروندپنگڑیا‘کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ 15 ویں فینانس کمیشن کے سابق رکن اور سابق معتمد مصارف اجئے نارائن جھا‘ سابق معتمد خصوصی مصارف اینی جارج میتھیو‘ ایگزیکیٹیو ڈائرکٹرارتھاگلوبل ڈاکٹرنرنجن راج ادھیکش کو مستقل ارکان بنایاگیا۔

گروپ چیف اکنامک اڈوائزر اسٹیٹ بینک آف انڈیا سومیاکانتی گھوش کو جزوقتی رکن 16 واں فینانس کمیشن مقررکیاگیا۔

کمیشن سے کہاگیاکہ وہ ریاستوں کے مابین ٹیکسس کی تقسیم کے سلسلہ میں اپنی سفارشات 31اکتوبر2025ء تک کردے۔

a3w
a3w