آندھراپردیش

اے پی کی ندی میں تلنگانہ کے 4نوجوان بہہ گئے

تلنگانہ کے چار نوجوان جن کا حیدرآباد کے ایک ہی خاندان سے تعلق تھا،آج آندھرا پردیش کے ضلع پاپٹلہ میں ایک ندی میں بہہ گئے۔

وجئے واڑہ: تلنگانہ کے چار نوجوان جن کا حیدرآباد کے ایک ہی خاندان سے تعلق تھا،آج آندھرا پردیش کے ضلع پاپٹلہ میں ایک ندی میں بہہ گئے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ کے6 نوجوانو ں پر مشتمل ایک گروپ، چہارشنبہ کی صبح اے پی کے مشہور سیاحتی مقام سوریالنکا بیچ روانہ ہوا تھا، حیدرآباد واپسی کے دوران یہ گروپ نلہ مدا واگو میں نہانے کیلئے توقف کیا۔

گروپ کے6ارکان میں سے چند واگو میں بہہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ واگو (ندی) میں پانی کے ایک طاقتور ریلے پہلے ایک نوجوان کو بہا لے گیا۔ دیگر تینوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن یہ تینوں بھی بہہ گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہونچی۔ ماہی گیروں اور تیراکوں کی مدد سے لاشوں کی تلاشی کا کام جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیل اور سنی کی لاشوں کو باہر نکالا گیا ہے۔ مزید دولاشوں کی تلاش جاری ہے۔

جن کی شناخت گیری اور نندو کے طور پر کی گئی ہے۔ چاروں نوجوان، گرمائی تعطیلات میں اے پی گئے ہوئے تھے۔