مہاراشٹرا

ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا اجیت پوار کو محکمہ فینانس اور منصوبہ بندی کی ذمہ داریاں

اجیت پوار نے دونوں محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نتن کریر، ایڈیشنل چیف سکریٹری اوم پرکاش گپتا موجود تھے۔

ممبئی: مہاراشٹرمیں سیاسی اتھل پتھل اور چہ می گوئیوں کے دوران بالآخر وزیراعلی ایکناتھ شندے نے قلم دانوں کی تقسیم کردی ہے،نئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ریاست کے محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے-

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

اس اعلان کے بعد آج صبح انہوں نے دونوں محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نتن کریر، ایڈیشنل چیف سکریٹری اوم پرکاش گپتا موجود تھے۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کا چارج سونپا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج وزارت کے دفتر میں اپنے کام کا آغاز کیا۔

اجیت پوار، جو صبح سویرے وزارت پہنچے اُنہوں نے محکمہ خزانہ اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار کا دفتر منترالہ کی پانچویں منزل پر ہال نمبر 503 میں ہے اور اس ہال سے وہ اپنے محکموں کے کام اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو دیکھیں گے۔۔

حالانکہ اجیت پوار کو محکمہ خزانہ کے عہدے پر منتخب کرنے سے پہلے ہی شندے گروپ کے لیڈران اور آزاد امیدواروں میں شامل مخالفین کی طویل فہرست رہی لیکن بی جے پی نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کی باگ ڈوران کوسونپی ہے

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ریاستی کابینہ میں نئے مقرر کردہ وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم کا اعلان کیا اور موجودہ وزراء کے محکموں میں بھی کچھ تبدیلیاں کیں۔ گورنر رمیش بیس کی منظوری کے بعد ان قلمدانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے پاس جنرل ایڈمنسٹریشن، شہری ترقی، انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی، اطلاعات اور تعلقات عامہ، ٹرانسپورٹ، سماجی انصاف، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، کان کنی اور دیگر غیر مختص کیے گئے قلمدان ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس داخلہ،قانون و انصاف، آبی وسائل اور فائدہ مند شعبے کی ترقی، توانائی، شاہی آداب کے قلمدان ہوں گے۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار مالیات اور منصوبہ بندی کا قلمدان سنبھالیں گے۔