دہلی
وزیرفینانس کا مسلسل 8واں بجٹ
مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ2025-26ء کی تیاری کے سلسلہ میں مالیاتی شعبہ اور کیپٹل مارکٹس کے نمائندوں کے ساتھ آج دہلی میں ساتویں اجلاس کی صدارت کی۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ2025-26ء کی تیاری کے سلسلہ میں مالیاتی شعبہ اور کیپٹل مارکٹس کے نمائندوں کے ساتھ آج دہلی میں ساتویں اجلاس کی صدارت کی۔
مرکزی فینانس سکریٹری، سکریٹری دیپم، معاشی امور کے محکمہ کے سکریٹری اور چیف اکنامک اڈوائزر نے شرکت کی۔
اس سے قبل سیتارمن نے ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے وزرائے فینانس، صنعت کے نمائندوں، شعبہ صحت اور تعلیم، کسانوں کی مختلف تنظیموں اور ممتاز ماہرین زرعی معیشت کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔
توقع ہے کہ سال 2025-26ء کا مرکزی بجٹ اس سال یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ یہ وزیرفینانس سیتارمن کا مسلسل آٹھواں بجٹ ہوگا۔