شمالی بھارت

راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج، کانگریس قائد پر لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا الزام

گوہاٹی میں راہول گاندھی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر ہندوستانی ریاست کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کا الزام ہے۔

گوہاٹی: گوہاٹی میں راہول گاندھی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر ہندوستانی ریاست کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

گوہاٹی کے ایک وکیل منجیت چیٹیا نے راہول گاندھی کے مبینہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہاں پان بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

راہول نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہر ادارہ پر قبضہ کرلیا ہے اور اب ہم بی جے پی، آر ایس ایس اور خود ہندوستانی ریاست سے مقابلہ کررہے ہیں۔

شکایت گزار نے کہا کہ قائد ِ اپوزیشن کے عہدہ پر فائز ایک شخص نے پبلک فورم میں یہ بیان دیا ہے اور یہ کوئی عام سیاسی ریمارک نہیں ہے۔

چیٹیا نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ اطلاع دینے والے کا یہ ماننا ہے کہ یہ ریمارکس ہندوستانی ریاست کی خودمختاری اور یکجہتی کو متاثر کرنے دانستہ منصوبے اور ارادے کے ساتھ کیے گئے ہیں تاکہ جمہوری طور پر منتخب مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بغاوت پر اُکسایا جاسکے۔