کرناٹک

اسکول میں طالبات کے سامنے لڑکوں کی فحش حرکت‘ ایف آئی آر درج

آٹھویں جماعت کے لڑکوں نے منگل کو فحش حرکت کی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیاکہ ملزم لڑکوں نے اپنے کپڑے اتاردیے اور لڑکیوں کے ساتھ ناشائستہ حرکت کرتے ہوئے انہیں اذیت پہنچائی۔

بنگلورو: خانگی اسکول کی طالبات کے سامنے فحش حرکت کرنے پر ہم جماعت لڑکوں کے گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ واقعہ بسویشور نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک طالبہ کے والدین نے پولیس میں اس کی شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری

 آٹھویں جماعت کے لڑکوں نے منگل کو فحش حرکت کی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیاکہ ملزم لڑکوں نے اپنے کپڑے اتاردیے اور لڑکیوں کے ساتھ ناشائستہ حرکت کرتے ہوئے انہیں اذیت پہنچائی۔

 گھر پہنچنے کے بعد طالبات نے یہ معاملہ اپنے والدین کے علم میں لایا۔ ایک سرپرست نے انگریزی کی جماعت میں پیش آئے اس واقعہ پر انتظامیہ سے سوال کیا اور لڑکوں اور اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 تاہم انتظامیہ نے شکایت کو نظرانداز کیا۔ آخری بنچ پر بیٹھنے والے ملزم لڑکے فحش حرکتوں میں ملوث تھے۔ سرپرستوں نے طلباء کی جانب سے اسناپ چیاٹ کے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی۔

اس سے فکرمند ایک طالبہ کے سرپرست پولیس سے رجوع ہوئے اور چہارشنبہ کو ایف آئی آر درج کروائی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔