حیدرآباد

نوجوانوں کو سیلفی لینے سے گریز کرنے انجنی کمار کا مشورہ

ڈائرکٹرجنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انجنی کمار نے عوام کو موسلادھاربارش کے دوران احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بارش کے دوران عوام کوغیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہیں آنا چاہئیے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹرجنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انجنی کمار نے عوام کو موسلادھاربارش کے دوران احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بارش کے دوران عوام کوغیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہیں آنا چاہئیے۔

انہوں نے والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دینے اور باہر جانے سے روکے رکھنے کا مشورہ دیا۔

انجنی کمار نے کہا کہ عوام کو پروجیکٹس‘ ندیوں‘تالابوں اور آبشاروں کے پاس جانے اور پانی کے مقاما ت پر سیلفی اترنے سے گریز کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ اضلاع میں ہورہی بارش کے بعد صورتحال پر نظررکھنے کیلئے ڈی جی پی آفس اور اضلاع میں فلڈ مانیٹرنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔

دفتر ڈی جی پی میں کمانڈکنٹرول روم قائم کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ اس موقع پر پولیس عہدیدار شیودھرریڈی‘ سنجے کمار جین‘ وجئے کمار ودیگر موجود تھے۔

a3w
a3w