دہلی

”سڑکوں پر خون بہے گا“کے نعرے۔مسلمانوں کو دھمکیاں

دہلی سے منظرعام پر آنے والے ایک چونکا دینے والے ویڈیو میں ایک دائیں بازو کی تنظیم کے احتجاجی کو نانگلوئی پولیس اسٹیشن کے باہر مسلمانوں کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

نئی دہلی: دہلی سے منظرعام پر آنے والے ایک چونکا دینے والے ویڈیو میں ایک دائیں بازو کی تنظیم کے احتجاجی کو نانگلوئی پولیس اسٹیشن کے باہر مسلمانوں کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
20جنوری سے ایودھیا جانے پر پابندی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے دہلی میں بھی مسلمانوں کا اترکھنڈ جیسا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ ہجوم کو بھی یہ نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ”خون بہے گا سڑکوں پہ“ احتجاجی نے کہا ”ہمارے علاقہ میں جو بھی کرایہ پر رہ رہے ہیں اور جو اسلامی بنیاد پرست ہیں ہم انہیں نکال پھینکیں گے۔

1947 میں پاکستان وجود میں آیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ دیگر لوگ وہاں جائیں گے اور قیام کریں گے۔ اس ملک میں رہنا تو امن کے ساتھ رہنے کی اپیل کی گئی تھی جس نے بھی امن کو درہم برہم کیا‘ کیا تم لوگ انہیں اترکھنڈ کی طرح نکال پھینکوگے یا نہیں؟

یہ ویڈیو منگل (یکم اگست) کو پہلی مرتبہ منظرعام پر آیا اور ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نانگلوئی پولیس اسٹیشن کے باہر ٹہر کر سڑکوں پر خون بہانے کیلئے تقریر کی جارہی ہے۔

کیا دہلی پولیس سورہی ہے۔ اب تک منی پور اور ہریانہ تشدد زدہ تھے۔ کیا اب دہلی کو بھی تشدد کا شکار بنایا جائے گا۔ ایک طرف پولیس یہ کہتی ہے کہ اگر کوئی کچھ غلط کرتا ہے تو وہ لوگ کارروائی کریں گے۔

آخر اس شخص کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پولیس اسٹیشن کی گیٹ کے سامنے ہی یہ واقعہ پیش آیا اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

a3w
a3w