مہدی پٹنم میں کنگس ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کا واقعی ، فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات
اطلاعات کے مطابق، کچن میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، جس سے وہاں موجود عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی، تاہم مبینہ طور پر عملہ تقریباً 30 منٹ کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا۔
حیدرآباد: شہر کے مہی دی پٹنم علاقے میں واقع کنگس ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریسٹورنٹ کے کچن میں فاسٹ فوڈ تیار کیا جارہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، کچن میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، جس سے وہاں موجود عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی، تاہم مبینہ طور پر عملہ تقریباً 30 منٹ کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا۔
فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پانی کے ٹینکر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسی ریسٹورنٹ میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں گیس سلنڈروں کے دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
گزشتہ واقعہ کے باوجود ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر مناسب فائر سیفٹی انتظامات نہ کیے جانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
تازہ واقعہ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات اور حفاظتی ضوابط پر عمل آوری کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔