تلنگانہ

تلنگانہ کے بھدراچلم میں گودام میں زوردار دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران کچھ گاڑیاں بھی شعلوں کی لپیٹ میں آکر جل گئیں۔ خوش قسمتی سے حادثہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہ ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم شہر میں جمعرات کی صبح ایک بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پرانے سبزی منڈی کے قریب واقع ایک گودام میں زوردار دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ


گودام میں بڑی مقدار میں بلیچنگ پاوڈراور تیزاب کی بوتلیں ذخیرہ تھیں۔ کئی دنوں سے وہاں وینٹیلیشن نہ ہونے کے باعث جمعرات صبح تقریباً 5 بجے اچانک دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیل گئی۔


اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران کچھ گاڑیاں بھی شعلوں کی لپیٹ میں آکر جل گئیں۔ خوش قسمتی سے حادثہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہ ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔


مقامی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقہ کے درمیان بغیر کسی اجازت کے بلیچنگ اور تیزاب جیسی خطرناک اشیاء ذخیرہ کرنے والے کنٹراکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔