تلنگانہ

تلنگانہ حکومت پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم: وزیرٹرانسپورٹ

انہوں نے بتایا کہ کمزور طبقات کے لئے بجٹ میں 11 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن اب تک صرف 2400 کروڑ روپے ہی خرچ ہو سکے ہیں۔ انہوں نے اس مالی تنگی کی ذمہ داری سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عائد کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران این ستیم، بنڈا پرکاش اور انجی ریڈی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
کمیونٹی ڈیولپمنٹ سینٹر کا قیام: ملی ترقی کی جانب ایک اہم قدم
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور

انہوں نے بتایا کہ کمزور طبقات کے لئے بجٹ میں 11 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن اب تک صرف 2400 کروڑ روپے ہی خرچ ہو سکے ہیں۔ انہوں نے اس مالی تنگی کی ذمہ داری سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عائد کی۔

پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے ہی بیرون ملک تعلیم کے لئے اسکالرشپ، میس چارجس اور کاسمیٹک چارجس میں اضافہ کیا ہے۔ بی سی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے تمام اسمبلی حلقوں میں سلائی مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیری فارمنگ کے ذریعہ بھی روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بی سی طبقات کے مسائل کے حل کے لئے جلد ہی وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کی سطح پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔